ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں ہڑتال سے عام زندگی متاثر

کشمیر میں ہڑتال سے عام زندگی متاثر

Thu, 28 Feb 2019 00:47:42    S.O. News Service

سرینگر،27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)علیحدگی پسندوں کے بند کال کی وجہ سے بدھ کو کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہوا۔یہ بند وادی میں حوالہ کے ذریعے دہشت گرد فنانسنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کئی لیڈروں کی رہائش گاہ پر این آئی اے کی چھاپہ ماری کے خلاف کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ جموں کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں زیادہ تر دکان، پٹرول پمپ اور دیگر تجارتی ادارے بند رہے۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چل رہا ہے،اگرچہ شہر کے کچھ علاقوں میں کچھ نجی کار اور آٹورکشہ نظر آ رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ وادی کے دیگر ضلع کواٹر سے بھی بند کی اسی طرح کی خبریں سامنے آئی ہیں۔علیحدگی پسند تنظیموں کے مشترکہ تنظیم مشترکہ ریسسٹیس لیڈرشپ (جے آرایل) نے علیحدگی پسندوں پر منگل کو این آئی اے کی چھاپہ ماری اور آرٹیکل 35 اے میں چھیڑ چھاڑ کی خدشہ کی مخالفت میں بدھ کو مکمل بند کا اعلان کیا ہے۔آرٹیکل 35 اے کی آئینی حیثیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔


Share: